1 اکتوبر 2014 - 11:17
امريکا کي دوہري پاليسيوں کي مذمت

شام کے وزير خارجہ نے دہشتگردي کے سلسلے ميں امريکا کي دوہري پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کي پاليسيوں سے شام کا بحران مزيد شدت اختيار کرے گا -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي وزيرخارجہ وليد معلم نے اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں تقرير کرتے ہوئے، شام ميں بعض دہشتگردوں پر حملہ کرنے اور بعض ديگر کو اسلحہ اور فنڈ فراہم کرنے کي امريکا کي دوہري پاليسيوں کي شديد مذمت کي- انھوں نے کہا کہ يہي، تشدد، دہشتگردي، شام کے عوام کے قتل عام اور شام کے بحران کے طويل ہونے کا اصل سبب ہے- انھوں نے کہا کہ اس قسم کا رويہ، شام ميں انتہائي ہولناک جرائم کرنے والے دہشتگرد گروہوں کے پنپنے کي راہ ہموار کرتا ہے-

شام کے وزير خارجہ نے اسي طرح لبنان کے الميادين ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے داعش کے خلاف امريکا کي جنگ کو مشکوک بتايا اور کہا کہ امريکا اور اس کے حليف داعش سے جنگ نہيں کرنا چاہتے بلکہ وہ اسے ايک دوسرے داعش سے بدلنا چاہتے ہيں-
وليد المعلم نے کہا کہ اس وقت جو ممالک داعش سے جنگ کا دعوي کر رہے ہيں، وہي اب سے کچھ دن پہلے تک شام ميں دہشتگرد گروہوں کو پيسے اور ہتھيار فراہم کرتے رہے ہيں.

.......

/169